لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے (ن) لیگ کے استعفوں کا کارڈ غیر موثر بنانے کی حکمت عملی مرتب کرلی،(ن) لیگ کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے بعد کورم پورا کرنے کا فارمولا بھی طے کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے استعفے جمع کرواتے ہی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہونے شروع ہوجائیں گے۔حکومت ان کمیٹیوں کے ذریعے زیر التوا بل منظور کروائے گی۔اسوقت پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں
میں ممبران کی تعداد 11 ہے،جس میں ہر قائمہ کمیٹی میں حکومت کے 6اور اپوزیشن کے 5 ارکان شامل ہیں،پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس کا کورم پورا کرنے کے لیے 4 ممبران کا حاضر ہونا لازم ہے۔(ن) لیگ کے استعفوں کے بعد قائمہ کمیٹی کا کورم پورا کرنے کے لیے تعداد 2 رہ جائے گی۔(ن) لیگ کے استعفوں سے حکومت کو عرصہ دراز سے زیر التوا بل منظور کرانے میں بھی آسانی ہو جائے گی۔