جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کی امیدوں پر پانی پھر گیا، احتساب عدالت نے ایک ساتھ 3 بڑے فیصلے سنا دئیے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔جمعرات کے روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

جس سلسلے میں نیب نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پیراگون سوسائٹی پرائیویٹ ہے اس لیے نیب تحقیقات نہیں کر سکتا کیونکہ پرائیویٹ کمپنی کا کیس ایس ای سی پی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب نے غیر قانونی طور پر تحقیقات کیں اور ریفرنس دائر کیا۔خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت سے فرد جرم واپس لینے اور ملزمان کی رہائی کی استدعا کی۔خواجہ برادران کے وکیل کی استدعا پر نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے جس کے بعد عدالت ایسی کسی درخواست کی سماعت نہیں کر سکتی ،لہٰذا عدالت دائر درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بریت کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے خواجہ برادران کی عدالتی دائرہ کار چیلنج کرنے اور عائد فرد جرم ختم کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں جبکہ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں واپس جیل بھیج دیا۔علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…