منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دفتر خارجہ میں ویڈیو : حریم اور وینا کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو پر حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے دفتر خارجہ کے اہم میٹنگ روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں بغیر کسی خوف کے آزادانہ گھومتی پھرتی نظر آرہی تھیں۔

جبکہ دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صدارتی نشست پر براجمان ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں ’وزیر اعظم حریم شاہ‘ بھی لکھ دیا۔حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک بھی ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر پیچھے نہیں رہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بات تمغہ امتیاز سے شروع ہوئی تھی، اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے، اس تمام معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے کہ کس کے اندر کا ہیرو سر عام ذلیل ہونےکیلئے بے قرار ہے۔وینا ملک کی ٹویٹ پر حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں اور دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی جس پر حریم شاہ نے وینا ملک کو ان کا ماضی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’’فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر کے طبق روشن کردوں‘‘۔ بعد ازاں چند ہی گھنٹوں بعد حریم شاہ نے اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…