بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امیر کویت کا خادم الحرمین الشریفین کو مکتوب،سعودی مملکت اور قیادت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ریاست کویت کے امیرالشیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سعودی مملکت اور قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان کو یہ پیغام کویت نائب کے وزیر اعظم اور ریاست کویت کے وزیر برائے امور خارجہ نے پہنچایا۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق امیر کویت کی طرف سے شاہ سلمان کو سلام اورنیک تمنائوں کا پیغام بھیجا جب کہ جواب میں خادم الحرمین

الشریفین نے بھی امیر کویت کے لیے سلام اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔گذشتہ روز الریاض میں کویتی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے۔کویت کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات کویتی سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح اور نائب وزیر اعظم کے مشیر احمد بن عبدالرحمن الشریم اور متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…