اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری بھی کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیرعلاج ہیں،پمز ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل
قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کا علاج شروع کیا جائے گا۔سابق صدر اور انکی بہن فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کی حراست میں ہیں۔