اسلام آباد( آن لائن ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگیں، سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائیاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا۔
ساری دنیا نے دیکھ لیا۔ بھارتی آرمی چیف کا دعوی کتنا بڑا جھوٹ تھا، سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل اوسی کے دورے نے دنیا کو بھارت کا چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیئے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھلی دعوت کے باوجود بھارتی سفارتکار کا دورے سے فرار بھارتی جھوٹ پرمہرہے، شہری آبادی اورنہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اوربزدل ہیں۔