اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا‘ کیایہ دونوں واقعی علیل ہیں؟یامولانا کے مارچ کی برکت؟اگر مارچ کا اعلان نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟کیا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونگے؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسان کے بعض اوقات دو ایسے چہرے سامنے آ جاتے ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے (ان) میں سے۔۔اس کا کون سا چہرہ اصلی ہے مثلاً آپ شیخ رشید کو لے لیجیے‘ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو یہ کیا فرمایا کرتے تھے اور یہ آج جب حکومت میں ہیں تو یہ کیا فرما رہے ہیں‘ اصل شیخ رشید کون ہے اور ہمیں کس کی بات پر یقین کرنا چاہیے آپ خود دیکھ لیجیے یہ فیصلہ کتنا مشکل ہے لہٰذا یہ فیصلہ میں آپ کی ذہانت پر چھوڑتا ہوں اور آج کے موضوع کی طر ف آتا ہوں۔

”رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے پرویز خٹک کیساتھ ساتھ قائم مقام صدر اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے حکومتی کمیٹی کے ارکان اور سربراہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا اس کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اکرم درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، مشاورت کر کے آپ سے رابطہ کریں گے۔رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ میری وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے بات ہوئی ہے، حکومتی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہماراموقف اور مطالبات پہلے والے ہیں، حکومتی کمیٹی مشاورت کر کے بتائے گی حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے کہ نہیں“ رہبر کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔۔لیکن کیا اپوزیشن کی شرائط حکومت کے لیے قابل قبول ہیں‘ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں آیا‘ کیا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دروازہ (کھل) سکے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ نیب نے میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا‘ یہ دونوں واقعی علیل ہیں لیکن لوگ۔۔ان دونوں کی ہسپتال منتقلی کو مولانا کے مارچ کی برکت قرار دے رہے ہیں‘یہ کہہ رہے ہیں اگر مارچ سر پر نہ ہوتا تو یہ دونوں لیڈر بیماری کے باوجود حوالات میں پڑے رہتے‘ یہ اعتراض کس حد تک درست ہے ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…