اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پرتیزی سے مستحکم ہورہا ہے، پاکستان مخالف طاقتیں معاشی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی بیانیئے پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر
تیزی سے مستحکم ہورہا ہے۔ کچھ طاقتیں پاکستان کو معاشی خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں۔ ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے 6 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تذکرہ بھی ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعظم ڈٹ گئے۔کابینہ نے نیب ترمیم آرڈیننس کی بھی منظوری دی،نیب آرڈیننس مین ترمیم کے تحت 50 ملین سے زیادہ کی کرپشن کے ملزم کو تفتیش کیلئے سی کلاس میں رکھا جائے گا،خواتین کو وارثت میں حق کے حوالے سے متعقلہ قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ بینامی ٹرانزاکیشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم کی مں طوری دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے سست مکانات کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے قرض کے اجرا کی منطوری دے دی،اجلاس میں 5 اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کا معاملہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی غیر حاضری کے باعث موخر کر دیا گیا،وفاقی کابینہ نے ارسا کے رکن کی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔