جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل، ایمر جنسی کی صورتحال،شہباز شریف نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی، صورتحال تشویشناک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ترین سطح پر آنے کے بعد ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی، دو میگایونٹ لگانے کے بعد پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہو گیا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے تعداد کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جارہا، صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ نے بھی سروسز ہسپتال کا دورہ کر کے

میڈیکل بورڈ سے مکمل آگاہی حاصل کی جبکہ کنک ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو بھی معاونت کیلئے طلب کیا گیا،شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر موجود رہی اور نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی جاتی رہیں، اس موقع پر بکروں کاصدقہ بھی دیا گیا،کارکنان حکومت پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مخالفانہ نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھ کر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔ پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز کو میڈیکل بورڈ کی سربراہی سونپی گئی ہے۔پروفیسر آف پلمانولوجی ڈاکٹر کامران خالد چیمہ،پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عارف ندیم،پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر فائزہ بشیر،ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انڈرو کرنالوجی ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انفکیشن ڈیزیز ڈاکٹر صوبیہ قاضی بورڈ میں شامل ہیں۔ نواز شریف کے گزشتہ روز پلیٹ لیٹس اچانک انتہائی کم سطح پر آ گئے جس کے بعد ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کے لئے دو میگا یونٹ کا انتظام کیا گیا جس کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد

بڑھی ہے لیکن ابھی تک تعداد کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جارہا۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور کچھ رپورٹس ٹھیک نہیں آئیں جس پر دوبارہ ٹیسٹ کئے گئے۔دیگر ہسپتالوں سے بھی ماہرڈاکٹروں کو طلب کیا گیا ہے اور یہ تشخیص کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ڈینگی بخار نہ ہونے کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اس قدر تیزی سے کیسے گرے جبکہ دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لینے کیلئے مشاورت اور ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغاسے ملاقات کی۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغانے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکونوازشریف کے علاج معالجہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہداورٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشیدبھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سینئرڈاکٹرزکی نگرانی میں نوازشریف کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے۔

نوازشریف کے بہترین علاج معالجہ کویقینی بنایاجارہاہے۔ نوازشریف کے علاج معالجہ کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تازہ سی بی سی رپورٹ کے مطابق نوازشریف میں ڈینگی وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے سروسز ہسپتال میں اپنے

بڑے بھائی محمد نواز شریف کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونابہت تشویشناک ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے۔شہبازشریف نے ڈاکٹروں سے بھی اپنے بھائی ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوں اور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔ نواز شریف کے نواسے جنید صفدر ان کی عیادت کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ ان کی نواسی نے بھی ہسپتال آکر عیادت کی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے انکے بڑے بھائی نواز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج ان کے خاندان والوں کی مرضی ہوناچاہیے اوران کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی دی جانی چاہیے۔علاوہ ازیں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، سابق بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال کے باہر جمع رہی اور پارٹی قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا مانگی جاتی رہیں۔ اس موقع پر کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال کے اندر او رباہر تعینات ہے۔ پارٹی رہنما غزالی سلیم بٹ کی جانب سے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…