اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے مقاصد و اہداف جاری کر تے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد آئین پاکستا ن میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ ہے، غربت مہنگائی اور بے روز گاری سے نجات، غیر مستحکم معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے یقینی کا خاتمہ ہے۔ منگل غیر ملکی میڈیا کے سامنے آزادی مارچ کے مقاصد و اہداف رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بتایاکہ آزادی مارچ کا مقصد
آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غربت، مہنگائی اور بے روز گاری سے نجات اور غیر مستحکم پالیسیوں کی جہ سے پیدا ہونے والی بے یقینی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آزادی مارچ کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاری کے عدم رجحان کی بدولت ڈوبتی معیشت کی بحالی، ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سفارتی تنہائی کا سد باب ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن اور میڈیا پر لگی قید و بند کا یقینی خاتمہ ہے۔