اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور ایران میں تنازعات ختم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں کامیاب، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کردی، تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ہم سعودی عرب اور خاص کر یمن کی صورتحال پر مسلسل رابطوں میں ہیں، کچھ ہی عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیاتھا اور ایران کے سپریم لیڈر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں سعودی عرب اور ایران کے مابین تنازعات پر غور کیاگیا تھا
بالخصوص یمن کے معاملے پر گفتگو ہوئی، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس موقع پر عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تنازعات کے خاتمے کے لئے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر سازگار ماحول پیداہوا تومیں سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لئے خود سعودی عرب جانے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسیاں یمن کے عوام کی بہتری کے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتاہے کہ جنگ کا خاتمہ یمنی عوام کی سب سے بڑی مدد ہوگی۔