بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے فون کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم کو اپنا نمبر دے دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے اور انہیں کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا ہے۔مراد علی شاہ نے ہونہار طالب علم انس حبیب کو اعلی تعلیم کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعلی سندھ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا

اور کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو آپ بلاجھجک فون کریں۔مراد علی شاہ نے سندھ کی معiشت پر لکھی گئی کتابب بھی انس کو بطرو تحفہ پیش کی۔جب کہ ان کے والد کو وزیراعلی ہاس کی شیلڈ پیش کی۔اور بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اس سے قبل مئیر کراچی وسیم اختر نے نوجوانان کراچی کو پورے ملک کے لئے باعث افتخار قرار دیا ہے۔مئیر کراچی انٹر کامرس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان انس حبیب کے گھر اتوار کو مبارک دینے پہنچے۔ وسیم اختر نے اول آنے والے نوجوان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرکے دکھایا ہے اور انس حبیب بھی ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں میں سے ایک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مئیر کراچی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض عناصر کی جانب سے دانستہ طور پر کراچی کے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوانوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے مگر اس شہر کے سپوتوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر مشکل اور رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہمیشہ وطن کی مٹی کی لاج رکھی ہے۔وسیم اختر کی جانب سے انس حبیب کو بطور حوصلہ افزائی کیش انعام سے بھی نوازا گیا۔خیال رہے کہ واضح رہے کہ انس حبیب نے 1100 نمبر میں سے 969 لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…