ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

موجودہ صورتحال ، پاکستان میں مارشل لاء لگے گا یا نہیں ؟اگر مارشل لاء لگتا ہے تو اس سے ملک کو کیا نقصان ہو گا ؟ شاہد مسعود کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر مارشل لاء لگے گا نہیں ، اگر مارشل لاء لگے گا تو اس کا فائدہ ریاست کو نہیں ہو گا، مارشل لاء لگنے سے پاکستان پر غیر ملکی پابندیاں مزید سخت ہو جائیں گی اور دوسرا احتسابی کا عمل مشکوک ہو جائے گا،

اداروں میں اصلاحات نہیں ہوں گی ، ایف اے ٹی ایف میں لازمی شرط یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت رہے ۔ بہت ساری قوتوں کو کوشش ہے کہ مارشل لاء لگے تو عوام اداروں کے سامنے کھڑے ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشیدہ حالات میں پولیس یہ مطالبہ کرنے جارہی ہے کہ ہمیں لکھ کر دیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ ہم نے کیا کیا کرنا ہے ؟ کیونکہ سارا ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ مقتدر حلقے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں لیکن اگر معاملات حل نہیں ہوتے تو پھر ملاک کو نقصاب پہنچے گا ، علماء دین اور سیاسی لوگوں پر ھملے ہونے سمیت مشرقی مغربی سرحد بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ پاکستان کو افراتفری سے بچانے کیلئے بیرونی دوست ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں لیکن سیاسی ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ ابھی یہ معاملات سڑکوں پر نہیں بلکہ ٹی وی شوز پر ہیں لیکن اگر معاملات سڑکوں پر چلے گئے تو ملک خدانخواستہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے اگر یہ معاملات ہاتھ سے نکل گئے تو پھر واپسی مشکل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…