اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا 9افرادزندہ جل گئے ،گھروں میں کہرام

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(آن لائن)ضلع میانوالی میں ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم سے ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق

ایمبولینس میں 9 افراد سوار تھا۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پار قابو پایا اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نمبر۔ LEF.17_7212 بھکر سے مریض کو راولپنڈی لے جارہی تھی جس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد سوار تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم اور محمد نوید اپنی والدہ تاج بی بی کو اسلام آباد اسپتال لے کرجارہے تھے۔ تاج بی بی کی بیٹی مریدا بی بی اور نواسی صبا بی بی ،جویریا بی بی اور صبا بی بی کے دو بچے انشال اور ایان بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کاتعین کر کے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…