پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنی کابینہ کے تمام وزیروں کوآج کہاں طلب کرلیا؟ 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  منگل کو ہوگا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی ،وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائیگا ،کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ کیا جائے گا ،کابینہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے

دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا جائیگا ،اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوگی ،اجلاس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ،کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی،قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی،سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ کی منظوری دی جائے گی،بورڈ آف ٹرسٹ فار والنٹریرلی آرگنائزیشن کے اعزازی ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی،انٹرسٹیٹ گیس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریسٹرکچرنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ۔پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرپرسن کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ ارسا کے ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔‎

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…