اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ برادری نے مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔تاہم مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری اور امن وامان کی فضا متاثر ہوگی۔
سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ سکھوں نے بابا گورو نانک کا جنم دن منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں لیکن کینیڈا، یورپ، امریکا اور بالخصوص بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی طرف سے دھرنے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنا مارچ اور دھرنا ملتوی کردیں ۔یاد رہے کہ سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ 9نومبر کو کرتار پور پہنچے گا۔