منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کا پاکستان سے التوا کا شکار ’’ساختی اصلاحات‘‘ کرنے کا مطالبہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن( آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے قانونی طریقہ کار کے ذریعے اداروں کو مضبوط بنا کر اور ان میں اسٹرکچرل (ساختی) اصلاحات لا کر اپنے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور نے ایک نیوز کانفرنس میں سوال کے جواب میں کہا کہ بہتر مالی اور اقتصادی

صورتحال کے لیے حکومت کو صوبائی اور وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ایک اہم ترین راستہ ساختی اصلاحات لانا ہے جس کی بدولت پاکستانی معیشت کے کمزوری سے متعلق دیرینہ مسائل حل کر کے اسے مسابقتی سطح پر لایا جاسکتا ہے۔آئی ایم ایف عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی کے مسائل حل کرنا چاہئیں، مثلا? مرکزی بینک، توانائی کے شعبے اور دیگر اداروں کے لیے قانونی طریقہ کار فراہم کر کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت سے پاکستان میں اصلاحاتی ایجنڈا موجود ہے، جو ملک میں میکرواکنامک استحکام کو فروغ دینے، گزشتہ کچھ برسوں سے ملک کو جس عدم توازن کا سامنا ہے اسے دور کرنے، معیشت کو مزید مسابقتی بنانے اور اس کی ساکھ کو بہتر بنانے کا صحیح نسخہ ہے۔جہاد ازعور نے کہا کہا آ ئی ایم ایف مشن اپنے پہلے جائزے کے لیے رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان جائے گا جبکہ اب تک جو پیش رفت حاصل ہوئی ہے وہ درست سمت میں ہے۔تاہم ابھی سے مکمل جائزہ فراہم کرنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں مشن کے وہاں جانے کا اور حقیقی بنیادوں پر محنت سے کام کرنے کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کچھ ماہ گزر گئے ہیں، پروگرام کی شروعات سے اب تک تقریباً 3 ماہ ہوئے ہیں اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیزیں درست سمت میں گامزن ہیں۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا

مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت اصلاحات کے 2 راستے ہیں جن میں سے ایک بڑے پیمانے پر استحکام ہے اور اس کے لیے مرکزی بینک نے مالیاتی اور نگرانی کی سطح پر جبکہ وزارت خزانہ نے مالیاتی سطح پر متعدد اقدامات کیے۔دوسرا طریقہ جو زیادہ اہم ہے وہ یہ کہ معیشت کو مسابقتی بنانے کے لیے ساختی اصلاحات کی جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈا پاکستان کے لیے

اس لیے بھی نہایت اہم ہے کیوں کہ اس سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور نجی شعبے کو کام کرنے کے لیے صحیح فریم ورک میسر آئے گا۔دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سرمایہ کاروں اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…