لاہور( این این آئی)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں محدود وسائل کے باوجود فلمیں بنائی جارہی ہے جو کسی کارنامے سے کم نہیں ،بعض سرمایہ کاروں ن نے بحرانی صورتحال کے باوجود سرمایہ کاری کی ہے جو قابل ستائش ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ متعددبار یہ تجاویز دی جا چکی ہیں کہ فلم انڈسٹری کے لئے حکومت پرائیویٹ
سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچرکرے اور اسے قومی آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے لیکن اس تجویز کو کبھی بھی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ بہت سے ممالک میں حکومت فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سپورٹ فراہم کرتی ہے جس سے وہاں سالانہ سینکڑوں فلمیں بنتی ہیں جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔