اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

2005 میں مرنیوالے شخص کی 14 سال بعد تدفین ، جانتے ہیں یہ شخص کون ہے اور اسے اتنے بڑے عرصے تک کیوں نہ دفنایا گیا ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019 |

بیجنگ(این این آئی)چین میں 2005 میں وفات پانے والے اصلاح پرست رہنما کو 14 سال بعد سپرد خاک کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی رہنما اور کمیونسٹ پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ڑاؤ ڑیانگ کو 1989 میں احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت پر پارٹی سے نکالا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنی وفات تک گھر میں نظر بند رہے جب کہ ان کا انتقال 2005 میں ہوا۔

بی بی سی کے مطابق ژاؤ ژیانگ کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں جن میں ان کی اہلیہ اور ان کی باقیات کو ایک ساتھ دفنایا گیا۔چینی رہنما کی تدفین دارالحکومت بیجنگ کے نواحی علاقے میں کی گئی جس میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات تھے، تدفین میں صرف قریبی اہلخانہ شریک ہوئے جب کہ ان کے چاہنے والوں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ژاؤ ژیانگ کی بیٹی نے والد کی آخری رسومات کا عوامی سطح پر اعلان نہ ہونے پر معذرت کی اور کہا کہ ہمیں آخری وقت تک اس حوالے سے کچھ علم نہیں تھا۔بی بی سی کے مطابق ژاؤ ژیانگ کو چین کے سابق سپریم لیڈر ڈینگ ژیاؤپنگ نے متعارف کرایا تھا جن کو ملک میں اقصادی اصلاحات اور چین کو بیرونی دنیا کیلئے کھولنے کیلئے کسی کی تلاش تھی۔ژاؤ ژیانگ کو 1987 میں اس وقت کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا تھا تاہم جمہوری اصلاحات کیلئے احتجاج کرنے والے طلبہ اور شہریوں پر طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے مذاکرات کی حمایت پر سپریم لیڈر ڈینگ نے انہیں حراست میں لینے کے احکامات دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…