ٹوکیو ( آن لائن )ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکہ تجارتی کشیدگی میں کمی کے امکانات ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 2.2 ین بڑھ کر 166 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر
ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 180 یوان ( 25.42 ڈالر ) بڑھ کر 11765 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 130.9 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔