سلام آباد(آن لائن) ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 15 درجے بہتر قرار دیدی گئی ہے۔گلوبل کمیٹیٹو نس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 52 جبکہ گزشتہ برس پاکستان کا درجہ 67 تھا گورننس کے حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن دنیا کا ساتواں موثر ترین ریگولیٹر ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ میں 6 پوائنٹ بہتری آئی ہے اور پاکستان کی رینکنگ 96 سے بہتر ہو کر 90 گئی ہے
کاروباری لاگت کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر برقرار ہے ایس ای سی پی نے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے کئی اصلاحات متعارف کروائیں اور اس وقت پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹر ہو جاتی ہے ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ میں کل 103 اعشاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے 42 اعشاریوں میں بہتری آئی ہے جبکہ 12 اعشاریے گزشتہ سال کی پوزیشن پر بحال رہے۔