پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے معروف رہنما اغوا،3روز قبل نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر انہوں نے کس کیخلاف نعرے بازی کی تھی؟سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)(ن)لیگ وکلا ونگ کے نائب صدر اغوا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہنجروال پولیس سٹیشن میں ان کے بھائی ناظم حسین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ کاشف علی چوہدری کیبل کی تار لینےمارکیٹ گئے تھے جہاں 2 گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے آکر انہیں روکا۔ملزمان نے ایڈووکیٹ کاشف کو زبردستی پکڑا اور انہیں گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے شکایت وصول کر کے

وکیل کی جلد بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلوز سرکٹ کیمرہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد کاشف چوہدری کو پکڑ کر لے جارہے تھے اور بعد میں انہیں گاڑی میں ڈال دیا گیا۔اس حوالے سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ کاشف چوہدری نے 3 روز قبل نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ریاستی ادارے کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…