ناروے سے تعلق رکھنے والے تین دوستوں نے چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ ممالک میں سفر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔انھوں نے یہ ریکارڈ یورپ کے انیس ممالک کا سفر کرکے بنایا۔ سابقہ ریکارڈ چوبیس گھنٹے کے دوران سترہ ممالک کا سفر کرکے بنا یا گیا تھا۔ اس مہم کے دوران یہ دوست ہر ملک کی سرزمین پر اْترے اور ذرائع ابلاغ میں شائع اور نشر ہونے والی خبروں کی صورت میں اپنی وہاں موجودگی کے شواہد بھی پیش کیے۔39 سالہ گْنر گارفور، 42 سالہ ٹے ینگ پاک اور 40 سا اوئسٹن جوپوک نے سفر کا ا غاز بائیس ستمبر کی نصف شب کو یونان سے کیا۔ یونان سے انھوں نے شمال مغربی راستہ اختیار کیا اور اس روٹ پر چلتے ہوئے بلغاریا، مقدونیا، کوسووو، سربیا، کروشیا، بوسنیا، سلووینیا، ا سٹریا، ہنگری، سلوواکیہ، چیک ری پبلک، جرمنی،نیدرلینڈز، بیلجیئم، لکسمبرگ ، فرانسم سوئزرلینڈ سے گزرتے ہوئے لیختینستائن پہنچے۔اگرچہ ابھی چوبیس گھنٹے پورے ہونے میں وقت باقی تھا مگر خراب موسم کی وجہ سے وہ بیسویں ملک، اٹلی میں داخل نہ ہوسکے۔ تاہم وہ مایوس ہرگز نہیں تھے کیوں کہ ان کا مشن مکمل ہوچکا تھا۔
چوبیس گھنٹے میں انیس ممالک کا سفر، ناروے میں تین دوستوں نے علمی ریکار ڈ بنا ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































