لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی مارچ میں شرکت لئے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں اورذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام
کو کامیاب بنائیں۔ یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔ بات اگر قومی غیرت جمہوریت کی بقا خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرات اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں۔اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔