جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی اداکارہ برطانیہ میں پراسرار طور پر لاپتہ،رابیکا سحر انٹرٹینمنٹ ویزے پر برطانیہ گئیں،5دن بعد ہی پناہ کی درخواست دیدی ،جانتے ہیں وجہ کیا بتائی؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن(آن لائن)پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج ڈانسر رابیکا سحر برطانیہ میں پراسرار طور پر ’لاپتہ‘ ہوگئیں۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی رابیکا شیخ لاہور میں رہائش پذیر ہیں اور گذشتہ ماہ انٹرٹینمنٹ ویزے پر برطانیہ گئی تھیں جہاں انہیں مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق رابیکا شیخ گذشتہ ماہ 8 ستمبر 2019 کو برطانیہ پہنچیں جس کے 5 دن بعد ہی اداکارہ نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی تھی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نے پناہ کی درخواست کی وجہ ’غلامی اور انسانی اسمگلنگ‘ کو قرار دیا تھا۔اسٹیج اداکارہ کی جانب سے آخری بار لندن میں فن کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے بعد انہیں مانچسٹر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتادیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب وہ پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔لندن میں ہونے والے اس پروگرام کے دوران امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے۔تاہم اس موقع پر ان کی دیگر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اس کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔اس حوالے سے رابیکا کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ برطانیہ میں آنے کے 5 دن بعد رابیکا کو اچانک کیا ہوا اور وہ کیوں ’غلام‘ بنائے جانے کے الزامات لگا رہی ہے،ایسالگتا ہے کہ کوئی رابیکا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب برطانوی محکمہ کے ترجمان کی جانب سے واقعے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…