بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف کے اہم عہدیدار فارغ کر دیے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی

ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے۔اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کردیے گئے ہیں۔خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے۔بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتمل ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔پارٹی اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔پارٹی اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…