لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما موبائل فونز کے بغیر اجلاس میں شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں نے اپنے موبائل فون آف کر کے باہر رکھ دئیے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس کے حوالے سے باتیں سامنے آنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کیلئے چھان بین جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ اجلاس کی باتیں باہر نہ کی جائیں۔