ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

چیئر مین پی سی بی احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹونٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز ا حمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا تھا ، پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے بھی کپتان کا تقرر کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سرفراز احمد کو صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ہی

کپتان مقرر کیا گیا تھا۔چیئر مین پی سی بی اگلے ہفتے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ اور کپتان کااعلان 13 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونیو الے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے۔سر فراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…