لاہور (آن لائن) لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہونے والی ڈکیتی، چوری اور دیگر وارداتوں میں خواجہ سرائوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ڈکیتی چوری کی دس سے زائد وارداتوں میں خواجہ سرا ملوث پائے گئے ہیں جن کی باقاعد گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں
جبکہ خواجہ سراء کے ہاتھوں لٹنے والے بیشتر افراد پردیسی بتائے گئے تھے جو خواجہ سرائوں کی جانب سے دعوت گناہ دینے پر خواجہ سرائوں کے ہاتھوں لٹتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف خواجہ سراء شہر کی سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے کے دوران شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔