پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکائونٹس ہیں : گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکائونٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا،کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکائونٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر

معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے، کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔ڈاکٹرباقر رضانے کہاکہ دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکائونٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکائونٹس کی سہولت حاصل ہے، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکائونٹ کی سہولت ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…