’’ فضل الرحمن کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ حالات کو اس نہج پر پہنچادیا جائے کہ فوج۔۔۔!!! آزادی مارچ کاماسٹر مائنڈ کون ہے ، پیپلز پارٹی پیچھے کیوں ہٹ گئی ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

12  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمن فرنٹ مین کا رول ادا کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے پیچھے جو ماسٹرمائنڈ ہے وہ نواز شریف ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے دو دن قبل خود یہ کہا ہے کہ اجلاس جاری تھا اور بحث چل رہی تھی کہ

مسلم لیگ ن نے شریک ہونا ہے یا نہیں ؟ ۔ اچانک کیپٹن صفدر کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ جیل سے نواز شریف کا پیغام آگیا ہے ، ہم شرکت کیلئے تیا رہیں ۔معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا کہ جب نواز شریف 6ہفتے کی ضمانت پر تھے ، اس وقت جاتی امراء میں مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ۔ اس میں یہ طے ہو گیا تھا ۔ صابر شاکر نے مزید بتا یا کہ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اب پیچھے ہٹ گئی ہے ، یہ سارا پروجیکٹ ہی نواز شریف اور مریم نواز ہے اس کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کو ملے گا ۔ ان کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے بلکہ حالات کو اس نہج پر لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں پر فوج کو مداخلت کرنا پڑے اور ملک میں مارشل لگ جائے ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ یہ باہر جا کر شور مچاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے سفارت خانوں میں یہ سفارت کاروں سے ملتے ہیں ۔ کیپٹن(ر) صفدر نے کل اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دو کا پارٹ ٹو ہے ۔ تاہم اس صورتحال کو دیکھا جائے تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ کل جو پی پی کا اجلاس ہوا اس میں یہ بحث طے پائی کہ یہ جو پروجیکٹ ہے اس کے ماسٹر مائنڈ تو نواز شریف ہیں اور مولانا فضل الرحمان تو بطور فرنٹ مین کام کر رہے ہیں ۔ یہ بات یہاں کھل گئی ہے کہ دھرنا یا آزادی مارچ کس کا پروجیکٹ ہے۔‎‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…