بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”یہ چھوٹی ذہنیت کا نالائق، نااہل، سلیکٹڈ وزیراعظم آج کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے جسکا نام نوازشریف ہے“ مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی،نواز شریف کو ہی سناڈالیں، غلطی کا احساس ہونے پر کیا، کیا؟ حیرت انگیز صورتحال‎

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو ہی نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل میں بند ہونے کا بھی کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹی ذہنیت کا نالائق، نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم آج کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے، نواز شریف اس ملک کا وزیراعظم ہے، غلطی کا احساس ہونے پر مریم اورنگزیب سر کھجانے پر مجبور ہو گئیں

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی المیہ اور بدقسمتی ہے کہ تین بار کے وزیراعظم سے ایسا سلوک ہو رہا ہے،تین بار کی وزارت عظمی کے باوجود قومی خزانے اور عوامی وسائل میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکا،آج تاریک دن ہے کہ جب کچھ نہ ملا تو اب یہ نیا کیس بنالیا گیا۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں قید ایک بے گناہ شخص پر سیاسی انتقام کے لئے ایک اور مقدمہ بنایا گیا،مقام افسوس ہے کہ جب سرکاری وسائل میں ایک روپے کی کرپشن نہ ملی تو والد کے کاروبار کے مقدمے میں گرفتاری کے لیے انہیں احتساب عدالت بلایا گیا،نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیا یہ سمجھتا ہے کہ ایسی چھوٹی حرکتیں کر کے معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟ جیل میں قید نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے سے کیا صنعت چل پڑے گی؟ لوگوں کو روزگار مل جائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے ایک سال میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے،نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، اربوں ڈالر کا سی پیک منصوبہ لائے، مہنگائی 47 سال میں کم ترین سطح پر لائے،نواز شریف نے قوم کو بجلی کے کے اندھیروں سے نجات دی اور 11ہزار میگا واٹ بجلی بنائی،نواز شریف نے ملک میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکیں اور موٹرویز بنائیں تاکہ قوم خوشحال ہو،نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں عزت دلوائی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نوجوانوں کو روزگار اور نئی امید دی اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کی خبریں 35 سال سے چلائی جارہی ہیں،شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ قبر تک چلا جاؤں گا، بھائی کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری شوگر ملز جہانگیر ترین کو فائدہ دینے کیلئے بند ہے۔نواز شریف کو گرفتار کر کے ان کو ہمیشہ کیلئے عوام کا قائد بنا دیا۔ سلیکٹرز اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ نواز شریف کو جھکا سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔ آج اپنی طرف سے نواز شریف کی تضحیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن آج بھی بات ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں جتنی بھی ترقی ہوئی نواز اور شہباز شریف شریف کی وجہ سے ہوئی۔ جس اینٹ کو اٹھاؤ ہر ایک کے پیچھے نواز اور شہباز شریف نے ہی بنیاد رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…