بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

شامی علاقوں پرترک افواج کا حملہ،وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون،پاکستان کے باضابطہ موقف کا اعلان کردیاگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی طرف سے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ترکی کے تحفظات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور عشروں تک 30 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی جس

کے 40 ہزار شہری دہشت گردی کی نذرہوئے ہیں، کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے مکمل طور پر  آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ترکی کی شام کی صورتحال کے پر امن حل اور سلامتی و علاقائی استحکام کی کوششیں کامیاب ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردوان کے آئندہ  ماہ دورہ پاکستان کے موقع پر گرم جوشی سے ان کا استقبال کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…