اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ!اگر مولانا نہ رکے تو ہم کیا کریں گے ؟ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے۔ایک انٹرویومیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مدرسے کے چھوٹے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہو گا بچوں کے ذریعے سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زیادہ لوگ شریک نہیں ہوں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ خیبر پختونخوا سے کوئی نہ جا سکے۔ مولانا فضل الرحمان کے قافلے جب نکلیں گے تو

صحیح تعداد کا اندازہ ہو گا لیکن وہ جو دعویٰ کر رہے ہیں 15 لاکھ کا اتنے لوگ وہ نہیں لا سکتے۔محمود خان نے کہا کہ جب جے یو آئی ف کے لوگ باہر نکلیں گے تو پھر ہم اپنی منصوبہ بندی پر عمل کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ کو روکنے کے لیے نہ تو گیس کا استعمال کریں گے اور نہ ہی پیسوں کا۔ ہمارے پاس تو ویسے بھی فنڈز نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی وفاق اور صوبے میں اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…