بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کیلئے نہ گئے،والدہ، داماد، نواسے سمیت دیگر اہل خانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات،

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کمر کی شدید تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بڑے بھائی اورپارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے نہ جا سکے، شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کر کے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کی رہنمائی حاصل کرنا تھی۔

ملاقات کیلئے مختص دن کے موقع پر والدہ بیگم شمیم اختر، دامادکیپٹن (ر) محمد صفدر، نواسے جنید صفدر سمیت دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دوپہر کا کھانا ہمراہ کھایا۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نواز شریف کو مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کمر میں شدید تکلیف کے باعث آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکے۔ شہباز شریف نے بدھ کے روزاپنی رہائشگاہ پر چار گھنٹے سے زائد وقت تک اجلاس کی صدارت کی جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات تیاری کی گئیں لیکن طویل وقت تک بیٹھنے کی وجہ سے شہباز شریف کمر میں شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔شہبازشریف کے نہ آنے پرنوازشریف نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق فیصلہ سنادیااور ا س سلسلے میں پارٹی قائدین کو پیغام بھیج دیا ہے، شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے پیش نظر لیگی کارکنان صبح سویرے ہی کوٹ لکھپت کے باہر پہنچ گئے اور اپنی قیاد ت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…