منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

 نواز شریف کا جوابی خط جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو موصول،ن لیگ نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) نواز شریف کا جوابی خط جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو موصول،ن لیگ نے بڑا فیصلہ سنادیا، تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا جوابی خط جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو موصول ہوگیاہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے خط کے متن میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے،

اسکے خاتمے کے لئے (ن) لیگ جے یو آئی (ف) کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان جے یو آئی(ف) کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کمر کی شدید تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بڑے بھائی اورپارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے نہ جا سکے، شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کر کے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کی رہنمائی حاصل کرنا تھی۔ملاقات کیلئے مختص دن کے موقع پر والدہ بیگم شمیم اختر، دامادکیپٹن (ر) محمد صفدر، نواسے جنید صفدر سمیت دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دوپہر کا کھانا ہمراہ کھایا۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نواز شریف کو مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کمر میں شدید تکلیف کے باعث آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکے۔ شہباز شریف نے بدھ کے روزاپنی رہائشگاہ پر چار گھنٹے سے زائد وقت تک اجلاس کی صدارت کی جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات تیاری کی گئیں

لیکن طویل وقت تک بیٹھنے کی وجہ سے شہباز شریف کمر میں شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔شہبازشریف کے نہ آنے پرنوازشریف نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق فیصلہ سنادیااور ا س سلسلے میں پارٹی قائدین کو پیغام بھیج دیا ہے، شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے پیش نظر لیگی کارکنان صبح سویرے ہی کوٹ لکھپت کے باہر پہنچ گئے اور اپنی قیاد ت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…