ڈپریشن ذہنی مرض کی بنیادی وجہ بنتی ہے،ذہنی امراض میں مبتلامریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں : یاسمین راشد

10  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہورمیں ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب اور آگاہی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پرپرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایگزیکٹوڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہورڈاکٹرمدثر، ڈاکٹرشاہدرضا، دیگرڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اورطلباء و طالبات کی کثیرتعداد بھی شریک ہوئی۔

وزیرصحت نے طلباء وطالبات کی جانب سے ذہنی امراض کے عالمی دن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے مختلف خاکوں پرمبنی بنائے گئے سٹالزکادورہ بھی کیا۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن منانے کابنیادی مقصدذہنی امراض میں مبتلامریضوں کی بہترنگہداشت کویقینی بناناہے۔ اللہ پاک کی عطاء کی ہوئی زندگی ہمارے لئے امانت ہے۔زندگی میں ذہنی تناؤ ان بیماریوں کوجنم دیتاہے۔ڈپریشن ذہنی مرض کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔دنیااورخاص طورپرپاکستان میں خودکشی کارجحان انتہائی افسوس ناک ہے۔ صوبائی وزیر نے پرنسپل سمزکوذہنی امراض میں مبتلامریضوں کے اہل خانہ کی آسانی کیلئے ہیلپ لائن اگلے ایک ہفتے کے دوران بنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن پرموصول ہونے والی تمام شکایات کافوری ازالہ کیاجائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے مزید کہاکہ ذہنی مرض میں مبتلا مریضوں کی انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ ذہنی امراض میں مبتلامریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے تقریب کے حاضرین سے خطاب کے دوران وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاتقریب میں آنے پر شکریہ اداکیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹرمدثرنے ذہنی امراض کے عالمی دن کی اہمیت بارے اہم پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔وزیرصحت نے تقریب کے آخرمیں ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے شمع بھی روشن کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…