پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اہم اعلان کر دیا، بڑی رقم دینے کا فیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس 2022-2020 کے منصوبے کے

تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔بینک نے اعلان کیا کہ وہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی پاکستان میں مشترکہ فنانسنگ اور فنڈنگ کے لیے استعمال کرے گا۔پاکستان کے لیے آپریشنز بزنس پلان سے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ہونے والی کوششوں میں معاونت میں مدد ملے گی۔منیلا میں قائم قرض فراہم کرنے والی ایجنسی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اضافی 200ملین ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2013 میں بینک کی منظوری ملنے کے بعد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس سے قبل جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 5سال کے دوران پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے 10ارب ڈالر تک کے قرض کی منظوری دی تھی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…