اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیزن پورٹل کے ساتھ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم آفس میں 40 ٹیلی فون لائنز پر مشتمل شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا، شکایت سیل سے ای میل واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکے گا، یہ شکایت سیل دفتری اوقات میں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک کام کرے گا۔وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی براہ راست شکایات سن
سکیں گے، ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے سٹیزن پورٹل بنایا گیا تھا جس میں لوگوں کی شکایات تھیں کہ وہ لوگ شکایت کرتے ہیں تو حکام اس پر او کے کی رپورٹ دے دیتے ہیں، اس چیز سے بچنے کے لیے حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک شکایت سیل، مانیٹرنگ سیل بنایا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا اس میں 40 ٹیلی فون لائنز دے دی گئی ہیں۔