جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مو قف کو درست ثابت کیا ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لوگ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی۔

ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی۔ رانا ثنا نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا، خود یہ لوگ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھ کر نشے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اگر کسی ادارے کے آفیشلز کسی سازش کا حصہ بنے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نون لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…