جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل، کوئی مائی کالال ہمیں روک نہیں سکتا،روکنے کی کوشش کی تو پھر کیا کرینگے؟جمعیت علماء اسلام نے دھمکی دیدی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں آزادی مارچ سے کوئی مائی کالال ہمیں روک نہیں سکتا اسلام آبادمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف27اکتوبرکو آزادی مارچ ہمارا جمہوری حق ہے اورہم یہ حق استعمال کر کے رہیں گے اگر ہمارے راستے بندکرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے پورا ملک جام ہوگا ہمارا حکومت سے اختلاف ہے

ریاستی اداروں سے نہیں اورنہ کوئی جھگڑا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ملک میں دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت سے خاتمے کیلئے آزادی مارچ کاانعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں آزادی ملین مارچ کے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ہمیں امیدہے کہ صوبائی حکومتیں ملین مارچ میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرینگے اگر ایسا کیا گیا تو اس سے پورا ملک جام ہوگا جو ہم نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور آزادی ملین مارچ کے شرکاء ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ہم نے اس سے قبل ملک بھر میں کامیاب اور پر امن 14ملین مارچ کئے ہیں پتہ نہیں اس بار کیوں حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے اور ملین مارچ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ریاستی اداروں سے کوئی اختلاف یاجھگڑا نہیں ہے ریاستی اداروں کے اہلکار ہمارے کارکنوں کوملین مارچ میں شرکت کرنے پر دھمکارہے ہیں ہمارا حکومت سے اختلاف ہے اداروں سے نہیں اور نہ ہی کوئی جھگڑا ہے ملین مارچ میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن اور رہنماء بھی ہمارے ساتھ اسٹیج پر شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیر بے تدبیر ایسے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو انتہائی اخلاقیات اور پارلیمانی زبان کے منافی ہیں مگر ہمیں ان کے اس طرح کے بیانات سے کوئی غرض نہیں کیونکہ جولوگ جیسے ہوتے ہیں

اسی مزاج کی گفتگو کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملین مارچ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم اسے استعمال کرکے رہیں گے اور یہ حق استعمال کرنے سے ہمیں کوئی مائی کا لال روک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ ہمارا اسلام آباد کا آزادی مارچ بھی پرامن ہوگاخیبر پختونخوا کے سلیکٹڈ وزیراعلیٰ نے قافلے کے روکنے کی جوبات کی اس پر میں یہ کہتا ہوں کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات وہ ہمارے کارکنوں کو روک نہیں سکتے اگر ایسا کیا گیاتو ان کی اپنی حکومت جام ہوکررہے گی انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے جب جمہوریت ہے تو پھر کس بات کا خوف ہے ہمیں ہمارے آئینی حق سے کوئی نہیں روک سکتا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…