جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اپنی بات پرقائم ہوں جے یوآئی کوجلوس نہیں گزارنے دونگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان شدید مشتعل،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیاہے کہ بشام جلسے میں کہی اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں،جے یوآئی کو جلوس نہیں گزارنے دینگے۔وزیراعلیٰ نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرزکودعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت انکے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے

لیکن وہ اپنی ہڑتال ختم کرے تاہم اس عمل کو حکومت کی کمزوری نہیں سمجھاجائے اور نہ ہی کوئی کمزوری دکھائے گی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ذیابیطس سے متعلق پروگرام سے خطاب میں کہاکہ میں بشام جلسے میں کہی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مولانا کے جلسے کو گزرنے نہیں دونگا۔مولانا آپ بے روزگار ہو چکے ہیں کے پی حکومت اپ کو جاب دینے کے لیے تیار ہے اگر اپ کو اسلام آباد جانا ہے تو ڈی آئی خان کا نام اسلام آباد رکھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا 126 دن کا دھرنا ٹھوس شواہد یعنی 4حلقوں اور پانامہ پر تھا اپ(مولانا) کے پاس کیا ہے؟مولانا اپ کس اسلام کی بات کرتے ہیں؟ کپتان نے یواین میں اسلام کااصل چہرہ پیش کیا ہے انہوں نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ ہڑتال ختم کرے اور نوکریوں پر آ جائیں حکومت کمزور نہیں لیکن ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں ہیلتھ اتھارٹی کے قیام سے ہسپتالوں کی کسی قسم کی نجکاری نہیں ہو گی ڈاکٹرزہسپتال ا ٓجائیں حکومت آپکے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہاکہ نظام کی خامیوں کو دور کر کے اصلاحات چاہتے ہیں کپتان ماضی میں وسیم اکرم کو جسطرح میچ کے لیے دوڑاتے تھے آج ویسے ہی ہمیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے دوڑاتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…