اسلام آباد(آن لائن) اردن کے ایک معروف تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کے 16 ویں بااثر مسلمان ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کرتے ہوئےاردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو “مین آف دی ایئر” قرار دیا ہے،
فہرست میں عمران خان دنیا کے 16 ویں بااثر مسلمان ہیں جبکہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن راشدہ طالب “ویمن آف دی ایئر” قراردیا گیا ہے۔پروفیسر ایس عبد اللہ شیلفر جو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں استاد ہیں کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کی میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور شدید مسابقتی کھیل کے امتزاج کے لئے تعریف کی ہے اس میں عمران خان نے بڑا نام کمایا ہے، 1992ء میں کرکٹ کا ورلڈکپ جیتنااس کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی فنڈ ریزنگ مہم کو بھی سراہتا ہوں، جس کے ذریعے عمران خان نے ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کینسر کا ہسپتال بنایا جس کا نام شوکت خانم ہسپتال رکھا۔ یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ ان کی والدہ کینسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں۔ اس ہسپتال کی تعمیر کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں 75 فیصد لوگوں کا فری علاج کیاجاتا ہے۔جس کا نام شوکت خانم ہسپتال رکھا۔ یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ ان کی والدہ کینسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں۔ اس ہسپتال کی تعمیر کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں 75 فیصد لوگوں کا فری علاج کیاجاتا ہے۔