بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا مبینہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب کرنے والا برطانوی جریدہ ڈیلی میل اور صحافی ڈیویڈ روز ابھی تک ہتک عزت کے نوٹس کا منتظر، شہبازشریف نے جواب میں کیا، کیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)شہباز شریف کا مبینہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب کرنے والا برطانوی جریدہ ڈیلی میل اور صحافی ڈیویڈ روز ابھی تک ہتک عزت کے نوٹس کا منتظر، شہبازشریف نے جواب میں کیا، کیا؟ حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا مبینہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب کرنے والا

برطانوی جریدہ ڈیلی میل اور صحافی ڈیویڈ روز ابھی تک ہتک عزت کے نوٹس کے منتظرہیں، شہبازشریف نے اس رپورٹ کے بعد جواب میں ہتک عزت کے دعوے کا اعلان کیاتھا اوراس سلسلے میں برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کا بھی کہاگیاتھا لیکن تاحال شہبازشریف نے برطانوی جریدے اور برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،برطانوی جریدہ ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز اب بھی شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کے منتظر ہیں اور انہوں نے اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے، واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ2005کے زلزلے کے وقت میں وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ زلزلہ زدگان کی امداد کا مذکورہ فنڈ 2009سے 2011کے درمیان بھیجا گیا تھا، اپنے ٹویئٹ میں ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نوٹس پر صرف میں اتنا کہوں گا کہ انکے مطابق 2005کے زلزلے کے وقت وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے لیکن دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ زلزلہ زدگان کی امداد کا مذکورہ فنڈ2009سے2011کے درمیان پاکستان آیا تھا جس میں مبینہ طور پر چوری کی گئی`اور اس کے ثبوت پاکستان کی عدالتوں میں بھی پیش کیے گئے تھے



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…