جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت آزادکشمیر کو عوامی سطح پر پذیرائی ملنے کے بجائے مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دینے لگا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میں چار نئے انتخابی حلقہ جات بنانے سے حکومت آزادکشمیر کو عوامی سطح پر پذیرائی ملنے کے بجائے مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دینے لگا ‘ وزیراعظم آزادکشمیر کی سیاست کو استحکام دینے والی ان کی مخلص دیرینہ ساتھی ان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار‘ پہلی اُڑان فاروڈ کہوٹہ سے ہوتی ہوئی نظر آنے لگی ‘

کوٹلی میں سردار سکندر حیات کو رام کرنے ‘ ہٹیاں بالا میں اپنے فرزند عثمان حیدر کو ریاستی سیاست میں داخل کرنے ‘ راولاکوٹ میں مرکز میں موجود مخصوص لابی کی خوشنودی جب کہ نیلم ویلی میں شاہ غلام قادر کی سیاسی مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے نئے انتخابی حلقہ قائم تو کیے گئے لیکن وزیراعظم آزادکشمیر کے بہت سے دیرینہ سیاسی رفیق کار اور نچلی سطح پر عوام میں مقبولیت رکھنے والے سیاسی رہنمائوں نے واضح طو رپر علیحدہ ہونے اور مرکز میں موجودہ حکومت کے پالیسی ساز اداروں سے اپنے روابط بڑھانے شروع کر دیے ‘ خاص طور پر فاروڈ کہوٹہ سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مسعود راٹھور نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم کو واضح پیغام دے دیاہ ے کہ اگر اکتوبر تک فاروڈ کہوٹہ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نیا انتخابی حلقہ نہ بنایا تو میں راٹھور خاندان سمیت دیگر معروف سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لوں گا ‘ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق ایم ایل اے راجہ مسعود ممتاز راٹھور کو مرکزی حکومت کی ایک بااثر سیاسی قوت سمیت وزارت داخلہ میں موجود ایک ذمہ دار شخصیت کے علاوہ دیگر عسکری و سیاسی قوتوں نے ان کو باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے ‘ توقع ہے کہ 24 اکتوبر کے بعد راجہ مسعود ممتاز راٹھور سمیت ریاست بھر کی مختلف مضبوط شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر چکی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…