منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چونیاں میں بچوں کے قاتل کیخلاف مزید سنسنی خیزانکشافات ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی) تحصیل چونیاں میں زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،تفتیشی افسران کے مطابق سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔

جن میں 3 مقدمات چوری، 2 ناجائز اسلحے کے اور ایک ڈکیتی کے ارادے کا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے خلاف 5 مقدمات تھانہ الہ آباد اور ایک تھانہ صدر چونیاں میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے کرمنل ریکارڈ پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل ہیں، ان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ بچوں سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دی تھی۔بعدازاں پولیس نے ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ملزم کا سراغ لگانے کیلئے ہر طریقہ استعمال کر کے انتہائی مہارت سے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 8 سال پہلے بھی چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…