منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، ٹوئٹر پر چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے، جانتے ہیںوزیراعظم پاکستان کےاس وقت کتنے فالوورزہیں؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے 10.5 فالوورز ہیں۔وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے 10 مقبول ترین رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہیں ،ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں 65.3 ملین فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست قرار پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 50.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان 14.1 فالوورز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو 12.2 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے فالوورز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔اس کے علاوہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں سب سے طویل تقریر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کی تھی جو متاثر کن ثابت ہوئی۔اس تقریر میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلام ور مسلم مخالف جذبات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی تھی تاہم اس تقریر کے بعد بھی ان کے ٹوئٹر فالوورز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…