منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو چین پہنچنے پربھی لانگ مارچ کا سامنا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان چین پہنچ گئے ، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی ہیں ، وزیر اعظم سے چیئرمین چائنہ گزوبہ گروپ اور چینی ٹائر کمپنی کے سی ای او نے ملاقات کی ۔

چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن کی جانب سے توانائی کے شعبے میں کاروبار میں دلچسپی کا اظہار کیاگیا،ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے جس ٹائر کمپنی کے سی ای او نے ملاقات کی اس کمپنی کا نام لانگ مارچ ہے ،دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی پاک چین دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے، پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم مقبوضہ جموں کشمیر میں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…