راولپنڈی (این این آئی) نہ اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور نہ ہی لاک ڈاؤن بلکہ اب ہم کیا کرینگے؟، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بڑا سرپرائز دے دیا، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہاہے کہ جے یو آئی کا اسلام آباد کے لاک ڈاؤن یا دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں، لاک ڈاؤن اور دھرنے کے الفاظ جلتی پہ تیل کا کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کا نام صرف آزادی مارچ ہے، یہ مارچ کتنا طویل ہونا چاہیے اس کا فیصلہ وقت اور حالات کے مطابق کیا جائے گا، ہم اپنے پَتے وقت سے پہلے شو کرنا نہیں چاہتے۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ 27 اکتوبر کا آزادی مارچ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے