بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوامیں افسران کی ”کچی کتاب“،کرپشن کابڑاسکینڈل سامنے آگیااعلیٰ افسر نے دیگرافسران کی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ صوبہ میں کرپشن اور مالی بدعنوانیوں کی مکمل داستان بیان کردی ہے۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے نام کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور جو افسران کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں انہیں پورے صوبہ میں دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔صوبہ کے اصل بااختیار لوگ پٹواری اور صوبہ تحصیلدار ہیں

جو بھاری کرپشن میں ملوث ہیں۔دیانتدار اسسٹنٹ کمشنر کا صوبہ میں جینا ان کرپٹ افسران نے دوبھر کردیا ہے۔اپنے خط میں مظلوم اے سی نے لکھا ہے کہ کرپشن نہ کرنے پر دیانتدار افسر کو نہ صوبے میں گھر ملتا ہے اور نہ دیگر سہولیات،کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر کو دنیا کی ہر چیز میسر ہوجاتی ہے۔انہوں نے اپنے افسران ڈی سی کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ وہ کس طرح ماتحت عملے کو کرپشن پر آمادہ کرتے ہیں۔اے سی نے کھلے خط میں لکھا ہے کہ چالان کی رقم کس طرح کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے تاہم اگر 15فیصد چالان کی رقم مختص کردی جائے تو کرپشن کا منہ بند ہوسکتا ہے۔کے پی کے صوبے میں سب سے بڑا قصور کرپشن نہ کرنا ہے عام طور پر ہر تحصیل کے اے سی کو مالی ضروریات وہاں کا ماتحت عملہ پوری کرتا ہے جو کہ ظلم ہے جو کرپشن نہ کرے اسے فضول افسر تصور کیا جاتا ہے۔اے سی نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام اسسٹنٹ کمشنر کچی کتاب میں جرمانہ کی رقم درج کرکے کرپشن کرتے ہیں اور کچی کتاب کرپشن کے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ جرمانے کی مد میں 15فیصدحصہ افسر کا مختص کیا جائے۔اس حوالے سے خط اعظم خان کو مل گیا ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔اعظم خان خود بھی چیف سیکرٹری کے پی رہ چکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کچی کتاب کرپشن سے مستفید ہوتے رہے ہوں



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…